استنبول:(ہمگام نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور اب ترکیہ کی طرف بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جنگ کو خطے میں تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کی ان جارحانہ پالیسیوں کو روکنا ناگزیر ہے۔

 اردگان نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسیاں مغربی طاقتوں کی حمایت سے پروان چڑھ رہی ہیں، جنہیں عوام کے سامنے مختلف اور بند دروازوں کے پیچھے مختلف موقف اپنانے کا الزام دیا۔

ترکیہ نے اسرائیل کی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے اور اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ذہنی بیمار قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جارحیت خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے گی، اور مسلم دنیا کی جانب سے بھرپور ردعمل نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔