شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںاسلام آباد، بلوچ جبری لاپتہ افراد کی احتجاج کیمپ آج دوسرے روز...

اسلام آباد، بلوچ جبری لاپتہ افراد کی احتجاج کیمپ آج دوسرے روز جاری

اسلام آباد (ہمگام نیوز) اسلام آباد پریس کلب کے باہر آج دوسرے روز بھی بلوچ جبری لاپتہ افراد کی کیمپ جاری ہے۔

ذرئع کے مطابق مظاہرین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے گرفتار رہنماؤں اور بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی فیملیز شامل ہیں، جو اپنے پیاروں کی بازیابی اور جبری لاپتہ ہونے والوں کے خلاف تحریک چلانے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

یاد رہے شدید بارش، موسم کی خرابی اور ناقابل برداشت سردی کے باوجود بوڑھی مائیں، نوجوان بچیاں اور دیگر اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی رہائی کی امید لیے کیمپ میں موجود ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دن مسلسل کئی گھنٹوں تک بارش میں کھلے آسمان تلے احتجاج کرتے رہے، مگر ریاستی اداروں کی بے حسی اور پولیس کی رکاوٹیں بدستور جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز