اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں محراب بلوچ اور رابعہ بلوچ کے بہمانیہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کی رہنما عالیہ امیر علی نے کہا بلوچستان کے عوام عرصہ دراز سے ریاست سمیت اس کے پشت پناہی کرنے والے حواریوں کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بوسیدہ نظام کی وجہ سے خطے میں موجود دوسری اقوام بھی کسمپرسی کے زندگی گزار رہیے ہیں جس کے خلاف اس خطے میں موجود سیاسی شعور رکھنے والے بلوچوں اور دیگر ترقی پسندوں کو انہیں اس نظام سے نجات دلانا ہوگا کیلئے جہدوجہد کرنا ہوگا۔
احتجاج مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما نے کہ ہمیں ہر مظلوم بلوچ کی آواز بنا پڑھیگا اور ان کی آوازوں کو مسحکم کرنے کیلئے دیگر ترقی پسند انسان دوست انکی ہم آواز بنے۔
جبکہ احتجاجی مظاہرہ میں ہیومن رائٹس کونسل،عوامی ورکرز پارٹی،پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انقلابی طلبہ محاز سمیت مختلف مکاتب فکر نے یکجہتی کی۔