دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںاسلام آباد انتظامیہ نے زبردستی دھرنا ختم کرنے کی دھمکی دی، مطالبات...

اسلام آباد انتظامیہ نے زبردستی دھرنا ختم کرنے کی دھمکی دی، مطالبات منظور ہونے تک کسی صورت دھرنا ختم نہیں ہوگا: سمّی بلوچ

 

اسلام آباد (ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے شکار افراد کے اہلخانہ کا ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے جہاں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین کو دھمکی دی ہے کہ اگر دھرنا ختم نہ کیا گیا تو زبردستی ڈی چوک کو خالی کیا جائے گا۔

12 سال سے جبری گمشدگی کے شکار ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمّی بلوچ نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دھمکی دی ہے کہ ہم اپنا دھرنا ختم کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہمیں زبردستی ڈی چوک سے اٹھایا جائے گا اور ہمیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

سمّی بلوچ نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ اگر ریاست ہمارے پرامن دھرنے جس میں عمر رسیدہ عورتیں اور بچے شامل ہیں کو زبردستی ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے تو ہم سب لواحقین گرفتاریاں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ریاست مدینہ کے دعویدار ہمارے ساتھ شامل بزرگ خواتین کو بڑے شوق سے گرفتار کرے مگر ہم اپنے مطالبات سے کسی طور بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

یاد رہے آج صبح اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں شریک 9 لوگوں کو گرفتار کیا تھا جن کو تشدد کے بعد یہ کہہ کر چھوڑ دیا گیا اگر وہ دوبارہ دھرنے میں شامل ہوئے تو ان کو پھر سے گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز