یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںاسلام آباد: جبری اغواء افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے احتجاجی دھرنے...

اسلام آباد: جبری اغواء افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے احتجاجی دھرنے میں شریک 9 افراد گرفتار :سمّی بلوچ

اسلام آباد (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے میں شریک 9 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اسلام آباد سے گرفتار۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سمی دین محمد بلوچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جبری اغواء افراد کے دھرنے میں موجود ہمارے 9 دوستوں کو اس وقت گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کئی اور ساتھیوں سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگیا ہے جن کے حوالے سے ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں بھی گرفتار کیا جا چُکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اپنے ساتھیوں کی خبر لینے پولیس تھانہ پہنچے تو وہاں بیٹھے آفیسر سے ہمیں معلوم ہوا کہ جبری اغواء افراد کیلئے دھرنے میں بیٹھے لوگوں کی گرفتاری کیلئے بھی گاڑیاں نکلی ہیں۔

سمی دین محمد بلوچ نے تمام مکاتب فکر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ناروا عمل کے خلاف سوشل میڈیا میں بھرپور کیمپین چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز