چهارشنبه, جنوري 8, 2025
Homeخبریںاسلام آباد سے CDAکی ڈپٹی ڈائریکٹر لاپتہ :مقامی انتظامیہ

اسلام آباد سے CDAکی ڈپٹی ڈائریکٹر لاپتہ :مقامی انتظامیہ

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا اعلی افسر لاپتا ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کل تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئے، مقامی انتظامیہ کے مطابق کل دوپہر ڈھائی بجے وہ اپنے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔پولیس کا کہناہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق لاپتہ سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے پولیس کے اعلی پشتون افسر طاہر واڑ کو اسلام آباد ہی سے اغوا کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انھیں سخت تشدد کرنے کے بعد بے رحمی سے قتل کرکے ان کی لاش افغانستان سے بر آمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز