اسلام آباد( ہمگام نیوز ) اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی اور جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا فوزیہ شاشانی کی قیادت میں آج مسلسل 33 ویں روز بھی جاری رہا ۔ مظاہرین اپنے بنیادی مطالبات پر قائم ہیں، جن میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے رہنماؤں کی فوری رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا خاتمہ شامل ہے۔
شدید گرمی اور مسلسل ہراسانی کے باوجود خاندانوں نے اپنے احتجاج کو عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران مزید جبری لاپتہ افراد کے خاندان بھی دھرنے میں شامل ہوگئے ہیں۔
ایک ماہ سے زائد عرصے میں ریاستی ادارے مظاہرین کی آواز دبانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، جن میں پناہ سے محروم رکھنا، راستے بند کرنا اور بھاری پولیس نفری تعینات کرنا شامل ہے۔ تاہم ان تمام دباؤ کے باوجود احتجاج مزید مضبوط ہوا ہے۔


