جمعه, اکتوبر 25, 2024
Homeخبریںاسلام آباد کے ہوائی اڈے سے کراچی جانے کیلئے منظورپشتین کی ٹکٹ...

اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے کراچی جانے کیلئے منظورپشتین کی ٹکٹ منسوخ

اسلام آباد (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق پی ٹی ایم کے مشہور عوامی نعرہ ‘ دا سنگہ آزادی دی’کے عین مطابق پاکستانی ریاست اس وقت پشتون عوام سے بنیادی انسانی حقوق اظہار رائے،تقریر و تحریر کی حق بھی چھیننا چاہتا ہیں۔ 13 مئی کے کراچی جلسہ کو منعقد کرنے کیلئے سندھ کی صوبائی حکومت آئی ایس آئی اور رینجر کے سخت وارننگ و ہدایات نامے کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کوکراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور ’پی ٹی ایم‘ سے کہا تھا کہ وہ کسی متبادل مقام پر جلسہ کر لیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے پشتون تحفظ تحریک کے پانچ سرکردہ کارکنوں کے خلاف کراچی کےعلاقے منگھو پیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کی سخت دفعات بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تھانے کی حدود میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے کہنے پر 100 سے 150 افراد نے کارنر میٹنگ کی جس میں نامزد ملزمان اکبر خان، وزیرمحسود، منور، افتخار اور دیگر نے لوگوں سے 13 مئی کو کراچی میں ہونے والے پشتون تعفظ موومنٹ کے جلسے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔جہاں کراچی میں اب جناح باغ کے بجائے سہراب گوٹھ میں 4 بجے پی ٹی ایم کا جلسہ عام ہوگا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز