اسلام آباد(ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل واقعے کے خلاف مقتولہ فرشتہ کے لواحقین کی ڈیمانڈ پر پولیس کی طرف سے FIRدرج نہ کرنے اور ان کے خاندان کو ہراساں کرنے کے خلاف پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے اسماعیل گلائی کی جانب سے مظاہرہ و احتجاج کے دوران اس کے خلاف تقاریر کیا گیا تھا، پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گلالئی اسماعیل کے خلاف اسلام آباد کے شہری محمد ذیشان کی درخواست پر تھانا شہزاد ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں دعوی کیا گیا یے کہ گلالئی اسماعیل نے فرشتہ زیادتی اوایف آئی آر کے واقعےکو حکومت کی طرف موڑنےکی کوشش کی ہے، ان کی تقریر پشتونوں کے دل میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرتی ہے گلالئی اسماعیل نے ریاست مخالف تقاریر کیں، بقول ان کے گلائی نے اپنی تقاریر میں پشتون عوام کو پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اُکسا کر نفرت پیدا کی ہےواضع رہے ‘فرشتہ’ جنسی زیادتی قتل کیس کے خلاف اسماعیل گلالئی نے تقریر کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے پشتون قوم کے ساتھ روا رکھے جانے والے مختلف ناانصافیوں اور مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا،کہ پاکستانی ریاست میں پشتونوں کی جان و مال کئی بھی معفوظ نہیں۔