پنجشنبه, نوومبر 14, 2024
Homeخبریںاسپیکر بلوچستان اسمبلی مستعفی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی مستعفی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد جان جمالی مستعفی ہوگئے ہیں جس کی منظوری کا امکان آئندہ چند روز میں کیا جارہا ہے۔

اطلاعت کے مطابق اسپیکر نے اپنا استعفی صوبائی اپوزیشن لیڈر نواب ثنا اللہ زہری کو بھیج دیا ہے۔

جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ سبی اور نصیر آباد ڈیویژن کو سینیٹ کی ٹکٹوں کے سلسلے میں نظرانداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

جان محمد جمالی 1998 سے بارہ اکتوبر1999 تک بلوچستان کے وزیر اعلٰی رہے ہیں یہ وہ دور تھا جب ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی، اور اس وقت کے جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں ان کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

وہ گزشتہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ڈپٹی چیئر مین سینٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز