دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںاسکول بس حادثے میں دس طالبات زخمی ہوگئیں

اسکول بس حادثے میں دس طالبات زخمی ہوگئیں

نیکشھر( ھمگــام نیوز)ایرانشہر جانے والی ایک منی بس پہاڑ سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں اسکول طالبات کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آرگنائیزیشن آف ایمرجنسی کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں منی بس کے حادثے میں کم از کم دس طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔

خالدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ، “یہ واقعہ 30 اکتوبر بروز بدھ کی صبح کے وقت پیش آیا جہاں نکشہر سے ایرانشہر شیگم گاؤں کے راستے پر طالبات کو لے جانے والی ایک منی بس پہاڑ سے ٹکرا جانے کے بعد الٹ گئی”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تین ایمبولینسیں اور ایک بس فوری طور پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر روانہ کردی گئی ہیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد چھ زخمی طالب علموں کو قریبی مرکز صحت منتقل کردیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز