یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںافغانستان ،طالبان حملے میں حکومت کے حمایتی ملیشیاء کے26ارکان جانبحق

افغانستان ،طالبان حملے میں حکومت کے حمایتی ملیشیاء کے26ارکان جانبحق

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک ) ہمگام مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے ولایت بغلان میں آج بروز ہفتہ طالبان کے حملے میں حکومت نواز ملیشیا کے 26 ارکان جانبحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بغلان میں تشدد کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور طالبان کے نمایندے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے والے ہیں۔افغانستان کے مختلف صوبوں میں مقامی ملیشیاؤں کے ارکان بھی سرکاری سکیورٹی فورسز کے ساتھ چیک پوسٹوں یا سرکاری عمارتوں پر تعینات ہیں اور وہ اکثر طالبان یا دوسرے جنگجوؤں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ طالبان نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے امریکی حکام نے ماضی میں اس توقع کا اظہار کرچکے ہیں کہ افغانستان میں آئیندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد سے قبل کوئی امن ڈیل طے پا جائے گی۔یہ صدارتی انتخابات اس سے قبل دو مرتبہ موخر ہوچکے ہیں اور اب ستمبر میں منعقد ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ منگل کو کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا اور طالبان کے ساتھ یکم ستمبر تک امن سمجھوتا طے پانے کی امید کا اظہار کیا تھا۔ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان کے نمایندوں کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا یہ ساتواں دور ہوگا اور اس میں چار امور انسداد دہشت گردی ، جنگ زدہ ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی، بین الافغان مکالمہ اور مستقل جنگ بندی پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز