چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںافغانستان اور بلوچستان مل کر مشترکہ طور پر جنوبی ایشیا کے بدمعاش...

افغانستان اور بلوچستان مل کر مشترکہ طور پر جنوبی ایشیا کے بدمعاش اور ناسور پاکستان سے اپنی جان چھڑائیں: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک دفعہ پھر طور خم بارڈر بند کردیا ہے تاکہ لینڈلاک افغانستان کو بلیک میل کیا جاسکے لیکن پنجاب خود لینڈلاک ہے۔ پاکستان کے لئے افغانستان کو بلاک کرنا اس لئے اور اس وقت تک ممکن ہے کیونکہ جب تک بلوچستان پاکستان کے قبضے میں ہے۔

حیربیار مری نے مزید کہا کہ آزاد بلوچستان میں ہم افغانستان کو بلیک میل نہیں کریں گے بلکہ ہمارے رشتے باہمی سمجھوتوں اور ایک دوسرے کے مفاد ات کی ترجمانی کریں گے۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کو اپنی بندرگاہوں سے بین الاقوامی سمندروں تک رسائی دیں گے اور بلوچستان افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا تک رسد حاصل کرلے گا۔

حیربیار مری کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ آزاد بلوچستان سے پہلے ہی افغانستان باہمی سمجھوتوں کے ذریعے بلوچستان کے ساتھ عدم تصادم کے معاہدات کرے اور تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور ہم آہنگی کے ساتھ طے کرے۔ جنگ ہمارے درمیان کے تنازعات کا حل کبھی بھی نہیں ہونا چاہئیے۔ افغانستان اور بلوچستان مشترکہ طور پر ملکر جنوبی ایشیا کے ناسور اور بدمعاش پاکستان سے اپنی جان چھڑائیں اور اسی میں ہی دونوں کی کامیابی اور بہتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز