چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںافغانستان ایک دفعہ پھر سے پاکستانی مکروہ اور شیطانی اثر و رسوخ...

افغانستان ایک دفعہ پھر سے پاکستانی مکروہ اور شیطانی اثر و رسوخ و عسکریت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر قطر میں امریکہ-طالبان امن معاہدے کی دستاویز پر دستخط ہونے پر اپنا رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں افغانستان کے لوگوں کو اس امن معاہدے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح اس معاہدہ کو تاریخی امن معاہدہ کہا جا رہا ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس معاہدے سے پاکستانی شیطانی اور مکروہ عزائم کی بجائے افغانستان میں امن اور خوشحالی آئے گی۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ افغانستان ایک دفعہ پھر سے پاکستانی مکروہ اثر و رسوخ اور عسکریت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں “افغانستان امن معاہدے” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز