جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںافغانستان: طالبان کے صوبائی گورنر 43شدت پسندوں سمیت ہلاک

افغانستان: طالبان کے صوبائی گورنر 43شدت پسندوں سمیت ہلاک

کابل ( ہمگام نیوز) طالبان کے مضبوط سمجھے جانے والے گڑھ کے مشہور جنگجو صوبائی گورنر اپنے نائب اور دیگر 34شدت پسندوں کے ہمراہ افغان آرمی اور پولیس کی مشترکہ آپریشن میں مارے گئے تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کندھار کے گورنر مولوی حیات اللہ المعروف حاجی لالا اپنے نائب گورنر مولوی احمد شاہ ہمت سمیت 43دیگر شدت پسندوں کے ساتھ شاہ والی ضلع میں افغان نیشنل آرمی اور پولیس کی مشترکہ آپریشن میں مارے گئے ۔ اس کے علاوہ افغان وزرات داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ بدخشان کے ضلع ریگستان کے بندِ غوریلا گاؤں میں طالبان کے ہی کمانڈر قاری زبیر اپنے نو شدت پسند ساتھیوں سمیت مارے گئے ، اس کے علاوہ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ زابل کے ضلع میزان میں طالبان کے صوبائی انتظامی سربراہ مولوی احمد آغا اپنے تین دیگر شدت پسند ساتھیوں سمیت مارے گئے ، واضح رہے کہ اس سال موسم بہار کی آمد پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ عمری آپریشن میں اب تک سینکڑوں شدت پسند افغان آرمی وپولیس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں اور کئی جگہوں پہ طالبان کو ان کے مضبوط سمجھنے جانے والے علاقوں سے پسپا کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز