کابل( ہمگام نیوز) افغانستان کے صوبے لغمان میں ایک پرتشدد واقعے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ علی نگر نامی ضلع میں ایک گھر پر مارٹر فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک شدگان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم سکیورٹی حکام اس کارروائی کے لیے طالبان باغیوں کو ممکنہ ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔