کابل (ہمگام نیوز )افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی۔وزارت آفات کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ہو گئی ہیں۔وزارت آفات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 9 ہزار 240 افراد زخمی اور ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے.