قابُل :(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک عسکریت پسند رہنما ہلاک۔

ہلاک ہونے والے عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو صوبہ کنڑ کے ضلع اسد آباد کے علاقے چغسرائے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

حکیم اللہ ماضی میں ٹی ٹی پی مالاکنڈ شوریٰ سے وابستہ تھا اور ولی کے معاون کے طور پر کام کرتا تھا، باجوڑ میں مسلح سرگرمیوں کی نگرانی کرتا تھا اور ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگوں کے دھماکوں، چیک پوائنٹس حملوں سمیت مختلف کارروائیوں کو انجام دیتا تھا

۔