کابل: (ہمگام نیوز ) افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے ایک سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابراہیم زدران کی شاندار 177 رنز کی اننگز کی بدولت 326 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، یوں افغانستان نے 8 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

ابراہیم زدران کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کھا چکی ہے، اور اس کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔