کابل ( ہمگام نیوز)افغانستان کے صوبہ غزنی میں تیل کے ایک ٹینکر اور دو بسوں کی ٹکر میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ اس میں مزید 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں غزنی صوبے کے ہسپتال میں پہنچا دیا گيا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔یہ واقعہ کابل کو ملک کے جنوبی شہر قندھار سے جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آيا۔ اس تصادم کے نتیجے میں ٹینکر اور دونوں بسوں میں آگ لگ گئی۔خیال رہے کہ افغانستان میں سڑک حادثات عام ہیں کیونکہ سڑکیں اچھی نہیں ہیں اور ٹریفک اصولوں کا عام طور پر خیال نہیں رکھا جاتا۔صوبے میں ٹریفک محکمے کے ڈائریکٹر محمداللہ احمدی نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ یہ حادثہ غلط ذرائیونگ کا نتیجہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ مقامی افراد نے آگ جھانے میں تعاون کیا اور زندہ افراد کو ملبے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔مشرقی صوبے غزنی میں گورنر کے ترجمان جاوید سلانگی نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے دستاویزات دیکھے ہیں جس کے مطابق دونوں بسوں میں کم از کم 125 مسافر سوار تھے۔