کابل: (ہمگام نیوز) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہوائی اڈے کے قریب طالبان کے ایک فوجی بیس کو دھماکے سے ہلا کر رکھ دیا گیا۔ ایک طالبان عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ بیس پر دھماکہ ہوا ہے۔
تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ مقامی رہائشیوں نے بھی اس دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا، جو ہوائی اڈے سے تقریباً دو کلومیٹر دور سنا گیا۔