شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںافغانستان کے صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکہ...

افغانستان کے صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکہ 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک۔

بغلان(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

دوسری جانب کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگاکر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز