شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںافغان بارڈر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض پاکستانی فورسز...

افغان بارڈر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض پاکستانی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک

 

راولپنڈی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع کرم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض پاکستانی فورسز کے تین جوان ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نائیک محمد رحمٰن، نائیک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ ہلاک ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر نے پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز