یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںافغان جنگ میں پڑوسی ملک تعاون کریں۔جنرل نکولس

افغان جنگ میں پڑوسی ملک تعاون کریں۔جنرل نکولس

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے وائس آف امریکہ کی افغان سروس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کی افغان پالیسی کی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کس طرح افغان اسپیشل فورسز کی تر بیت کر رہا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ، جوداعش کے نام سے معروف ہے، کاذکر کرتے ہوئے جنرل نکولسن نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم داعش کو شکست دے سکتے ہیں اور مستقبل میں ہم اسے شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش پوری دنیا کے لئے مسئلہ ہے اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف شام اور عراق میں جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔ جنرل نکولسن نے مزید کہاکہ خطے میں پڑوسیوں کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں تو ہم امید کریں گے کہ پڑوسی اور خطے کے دوسرے ملک افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز کی داعش کے خلاف جنگ میں انکی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز