زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 18 مارچ کو قابض ایرانی مرصاد فورسز نے واش زاہدان ہائی وے پر افغان شہریوں کو لے جانے والی پیجوٹ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر سامنے آئے ہوئے گاڑی کے ساتھ تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد جانبحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں واش اور دزاپ ہائی پر قابض ایرانی فورسز “مرصاد ” نے افغان شہریوں کو لیجانے والی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ـ تاہم جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ قابض فورسز مرصاد نے صبح 8 بجے کے قریب افغان شہریوں کو لے جانے والی Peugeot 405 گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سامنے سے چلتی دوسری گاڑی لائفان سے ٹکرا گئی ـ لائفان گاڑی میں سوار ایک بلوچ خاندان تھا جس کی بیوی اور بچے بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
دریں اثنا اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے ـ