کابل (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) میڈیا اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں طالبان جنگجوؤں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 14 اہلکار جانبحق اور 6 جوان زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ قندوز میں افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی کے موقع پر منعقد کردہ تقریب کے لیے جانے والے قافلے پر کیا گیا۔ خود کش حملے میں 13 افراد جانبحق ہوئے۔ جبکہ صوبہ زوانجان میں طالبان شدت پسندوں نے افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار جانبحق ہوئے۔