ہلسینکی (ہمگام نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے ہلسینکی فن لینڈ کے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، جو ریاست پاکستان کے غیر انسانی رویے کے خلاف تھا، پاکستان میں افغان مہاجرین کی جبرا بے دخلی اور ان کے گھروں اور جائیدادوں پر پنجابی آرمی کی قبضے کے خلاف مقررین نے خطاب کیا ـ
پشتون تحفظ موومنٹ کے شفیق اللہ یوسفزئی ، جاوید پشتون ، بنارس خان ، عبدالباری بڑیچ اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستانی فوج کے غیر انسانی رویے اور افغان مہاجرین کو زبردستی بے دخل کرنا غیر قانونی اور غیر انسانی ہے ـ
اقوام متحدہ کے نوٹس میں لائے بغیر تشدد ، گھروں سے جبرا بے دخلی غیر انسانی رویہ اور پنجابی فوج کی مہاجرین پر تشدد کے خلاف اقوام متحدہ اپنا رول ادا کریں اور ریاست پاکستان کو پابند کریں کہ وہ افغان مہاجرین کے خلاف غیر انسانی سلوک کا خاتمہ کریں ـ
اس کے علاوہ فری بلوچستان موومنٹ کے صادق رئیسانی ایڈوکیٹ اور ایم بی مری بلوچ نے اپنے خطاب میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سرپرست منظور پشتون کے جرات مندانہ اقدامات کو پشتون قوم کے لئے ایک اعلی مثال قرار دیا اور مزید کہا کہ بلوچ اور افغان کے تاریخی تعلقات ہیں ، اور بلوچ اور افغان اقوام کو سب سے زیادہ نقصان بلوچ اور پشتون پارلیمانی پارٹیوں نے دیا ہے اور تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ریاست پاکستان نے افغان کی نسل کشی کو تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے ـ
اسی طرح پاکستان اور ایران نے بلوچ قوم کی نسل کشی کو تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے ، بلوچ قوم انگریز کے گولڈ سمتھ اور ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتی ہے اور بلوچ و افغان اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں تو بڑے سے بڑے دشمن کو شکست فاش دیا جا سکتا ہے –