کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کے علاقے جیونی میں فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ فورسز کے کانوائے کوجیونی کے علاقے پانوان میں اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے کیمپ کے لیے پانی لا رہے تھے جس سے فورسزکے پانچ اہلکار ہلاک و تین زخمی ہوئے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ گوادر میں چین و پاکستان جس کوریڈور کی کوشش میں لگے ہیں اسے کسی بھی حال میں کامیاب نہیں ہونے دینگے گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہیں اور بلوچ اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور ہم کسی بھی ملک و کمپنی کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دینگے جب تک بلوچستان ایک آزاد ریاست نہیں ہوتا اس وقت تک اپنے وطن کی دفاع کرتے رہیں گے اور اس سے پہلے بھی ہم سرمایہ کاری کرنے والے کمپنیوں کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ ریاست کی ملی بھگت سے بلوچ وطن میں جو سرمایہ کاری کرینگے انھیں بلوچ لبریشن آرمی کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دے گا اور وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے اور چین ایک قوم کی حیثیت سے بلوچستان کے اندر سرمایہ کاری سے گریز کرے اور بلوچ بحثیت قوم اپنے وطن کی دفاع و آزادی کے لیے ہر طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔