یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںاقوامِ عالم کی خاموشی پاکستان کو مزید بلوچ قوم کی نسل کشی...

اقوامِ عالم کی خاموشی پاکستان کو مزید بلوچ قوم کی نسل کشی کا جواز بخش رہی ہے۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تنظیموں کے وجود کا مقصد یہی ہے کہ وہ پوری دنیا میں جہاں کئی بھی قوموں پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے انکے خلاف آواز بلند کرنا ہے اور انکی آواز کو پوری دنیا تک پہنچانا ہے لیکن بلوچستان میں بلو چ قوم کی نسل کشی اور بلوچ سیاسی ورکروں کی اغواء و قتل و غارت پر ان اداروں کی خاموشی انکے وجود پر سوالات اٹھارہی ہے۔حمدان بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے گشکور سے بلوچ ری پبلکن پارٹی کے کارکن وشدل بلوچ اور فراز بلوچ جنہیں ایک ہفتہ قبل ریاستی فورسز نے اغواء کیا تھے جن کی تشدد زدہ لاشیں ایک ہفتے بعد گشکور سے ہی بر آمد ہوگئی ہیں جنہیں شدید نوعیت کے تشدد سے گزار کر شہید کیا گیا تھا۔بی آر ایس او کے مر کزی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پُر امن سیاسی ورکروں اور آزادی پسند بلوچ فرزندوں کے خلاف ریاستی جارحیت پر اقوامِ عالم کی خاموشی پاکستان کو مزید بلوچ قوم کی نسل کشی کا جواز بخش رہی ہے۔ریاستی فورسز ہائے رو ز بلوچستان میں اپنی ننگی جارحیت سے عام آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی و زمینی کاررائیوں سے عام لوگوں کو شہیدکرتے ہیں اور آپریشن کے دوران متعدد لوگ اغوا ء بھی کیے جاتے ہیں جن کا بعد میں کوپتہ نہیں ہوتا کہ وہ کہا اور کس حال میں ہیں جن میں اکثر کی مسخ شدہ لاشیں کچھ عرصے بعد بلوچستان کے کسی علاقے سے مل جاتی ہیں۔ترجمان نے بین القوامی انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے بلوچ قوم کو پاکستانی درندگی سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز