نیویارک (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بدھ کو ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کر رہی ہے جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیر پابند قرارداد میں غزہ تک انسانی امداد کی غیر محدود رسائی کا مطالبہ بھی ہے بالخصوص شمال میں جو ایک سال سے جاری تنازع کا شکار ہے۔ سلامتی کونسل میں اسی طرح کے اقدام کو امریکہ کے ویٹو کر دینے کے بعد یہ قرارداد پیش کی گئی ہے۔

فلسطینی سفیر ریاض منصور نے غزہ کو “فلسطین کا خونریز دل” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کے قدم اٹھانے پر زور دیا۔ اس کے برعکس اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اس قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے مطابق حماس کے “نفرت انگیز” اقدامات کا حل پیش نہیں کرتی۔

دوسری مسودہ قرارداد اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا پر جنوری میں اسرائیل کی طے شدہ پابندی کا مسئلے حل سے متعلق ہے۔ اس پابندی کو عالمی ردِ عمل کا سام

نا ہے۔