یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںاقوام.متحدہ،انسانی حقوق کے تنظیموں سےعنیات اللہ چنگیزکی بازیابی کیلئے اپیل .اہلخانہ

اقوام.متحدہ،انسانی حقوق کے تنظیموں سےعنیات اللہ چنگیزکی بازیابی کیلئے اپیل .اہلخانہ

خضدار (ہمگام نیوز ) لاپتہ بلوچ فرزند عنایت اللہ چنگیز بلوچ کے اہلخانہ نے اپنی جارہی کردہ بیان میں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے تنظموں اور سپریم کورٹ سے عنایت اللہ چنگیز کے باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال 8 مارچ کو اْنھیں نامعلوم مسلح افراد نے سندھ کے علاقہ قمبر سے اغواء کرکے لئے گئے جو ایک سال گزر جانے کے باوجود تاحال لاپتہ ہے اور اْنکے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جاری عنایت اللہ کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ اپنے اغواء سے چار سال قبل سندھ چلے گئے جہاں وہ محنت و مزدوری کرکے اپنے بچوں اور ضعیف العمر والدین کے پیٹ پال رہے تھے اْن کے اغواء سے ہماری خاندان واحد کفیل سے محروم ہوچکا ہے اور اْن کے معصوم بچے اسکول جانے کے بجائے اپنے والد کا راہ تک رہے ہیں اور بوڑھے والدین اپنے جوان بیٹے کے لاپتہ ہونے کے غم اور یاد میں بیمار ہوکر بستروں پر پڑھے ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عنایت اللہ کسی سیکورٹی ایجنسی کی تحویل میں ہے تو وہ اْنکے معصوم بچوں اور ضعیف والدین پر رحم کھا کر اْنھیں منظر عام پر لائیں اگر اْس نے کوئی جرم کیا ہے تو اْس کو عدالت میں پیش کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز