یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںاقوام متحدہ فیکٹ فائینڈنگ مشن بلوچستان بھیجے: ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

اقوام متحدہ فیکٹ فائینڈنگ مشن بلوچستان بھیجے: ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ، پی پی پی، جے یو آئی جیسی وفاقی جماعتوں کا سپریم کورٹ پر کوئی اعتماد نہیں۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزرائے اعظم کو بھی ججوں پر تحفظات ہیں، پھر بلوچ پارلیمانی جماعتیں اس عدلیہ پر کیسے اعتماد کرتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اب بھی پاکستان میں فوج کے زیر انتظام اس عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن بلوچستان بھیجے کیونکہ نیچے سے لے کر اعلیٰ عدالتوں تک پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز