دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںاقوام متحدہ کے ادارے کو عملی اقدامات کرکے پاکستان کو بلوچ نسل...

اقوام متحدہ کے ادارے کو عملی اقدامات کرکے پاکستان کو بلوچ نسل کشی سے روکنا چاہیے:ڈاکٹرالللہ نظر بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹیوٹر میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ قوم کی نسل کشی روکنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے،
بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائئیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
اللہ بخش، اس کی بیوی نور ملک، دو بیٹیوں ثمینہ ،حسینہ اور دس سالہ بیٹا ضمیر پاکستانی آئی ایس آئی کے تشدد خانوں میں ہیں۔
وہ مشکے اسپیت کوہ سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں بائیس جولائی 2018 کو اغوا کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو عملی اقدامات کرنا چاہیے اور پاکستان کو بلوچ نسل کشی سے روکنا چاہیے۔
https://twitter.com/DrAllahNizar_/status/1121836678270734336

یہ بھی پڑھیں

فیچرز