اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےبھی آزاد فلسطین ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا
رفع کراسنگ : ( ہمگام نیوز) عالمی میڈیا رپورٹ کےمطاب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا،
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کےلیے رفح آیا ہوں۔
غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے
امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔
اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم ہو، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا
ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے
یہ بات روز روشن کی طرع عیاں ہے کہ قوموں کو جبر زیادتی اور زور سے غلام نہیں بنایا جا سکتا ہے اور قومیں آزاد ہوسکتے ہیں، جس طرع مشرقی تیمور، جنوبی سوڈان اور اب فلسطین بھی اسی آزاد ریاست کی سمت سفر کررہا ہے آج فلسطین ہے تو کل بلوچستان بھی قابض ایران اور پاکستان سے بھی اسی طرع آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا ۔