سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںامریکا، اتحادیوں کا یوکرینی فضائیہ کو فوجی ٹریننگ دینے پر غور

امریکا، اتحادیوں کا یوکرینی فضائیہ کو فوجی ٹریننگ دینے پر غور

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلز برائون کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی یوکرین کی مدد کے لئے پائلٹس کو تربیت دینے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف نے کولوراڈو میں ایک سکیورٹی فورم میں شرکت کے موقع پر برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ “ہمیں ایک طویل مدتی منصوبہ تیار کرنا ہوگا جس سے یوکرینی فضائیہ مستقبل میں مضبوط ہو سکے۔”
یوکرین کی فوج یورپی اور امریکی اینٹی ائیرکرافٹ اسلحے کی مدد سے روس کی پیش قدمی کو روکنے میں کامیاب رہی ہے۔مگر اس کے علاوہ یوکرین نے روسی ساختہ فضائیہ سے امریکی اور یورپی جہازوں کے استعمال کو اپنانے کا ارادہ باندھ رکھا ہے جس کے لئے یوکرینی پائلٹس کو ان جہازوں کی ٹریننگ دلوائی جائے گی۔

امریکی فضائیہ کے سربراہ کے بیان سے قبل امریکی کانگریس کے ارکان نے ایوان نمائندگان میں 100 ملین ڈالر کا بل پیش کیا جس کی منظوری کے نتیجے میں یوکرینی پائلٹس اور لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال کے عملے کو ٹریننگ دی جائے گی۔
جنرل برائون نے یوکرینی پائلٹس کی ٹریننگ کو ایک پیچیدہ سوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے لئے جنگ کی موجود صورتحال اور کیف کی جانب سے دوران جنگ پائلٹس کوٹریننگ کے لئے بھیجنے کے امکان کو مد نظر رکھنا ہوگا۔
برائون کے مطابق یوکرین سویت جنگی جہازوں سے مغربی جہازوں پر منتقلی کے عمل میں آسانی کے لئے نیٹو کے اتحادیوں سے مدد لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز