چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںامریکا ،ایران کو ڈرون فراہم کرنیوالے سپلائرز پر پابندی عائد

امریکا ،ایران کو ڈرون فراہم کرنیوالے سپلائرز پر پابندی عائد

واشنگٹن( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر بھی پابندی عائد کردی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنی کے 6 اعلی عہدیداروں اور بورڈ ارکان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سے قبل کمپنی پر 2013 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکی پابندی کا شکار افراد کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں اور وہ کسی بھی بینک یا عالمی ادارے سے مالی لین دین بھی نہیں کرسکیں گے۔ امریکا نے ایران پر یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا الزام عائد کر کے پابندی لگائی ہے۔ ایران اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اس نے روس کو ڈرونز دیے ہیں، لیکن اس کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے سے قبل دیے گئے تھے۔ امریکہ اس سے قبل بھی ان کمپنیوں اور لوگوں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے جن پر اس نے ایرانی ڈرونز جنہیں روس یوکرین میں شہری انفراسٹرکچر پر حملے کے لیے استعمال کرتا ہے، تیار کرنے یا منتقل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز