ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو افغانستان پر نظر رکھنے کے لیے تاجکستان اور کرغزستان میں اپنے اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے افغانستان پر نظر رکھنے کے لیے امریکا کو اڈے دینے کے پیشکش کی تھی لیکن تاحال امریکا کی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔
رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔