واشنگٹن (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے امریکا میں نئے چیپٹر کی تشکیل کے لیے تین یونٹس قائم کیے گئے ہیں عنقریب چیپٹر کی کابینہ کے لیے انتخابات ہوں گے۔ اس سلسلے میں بی این ایم کے مرکزی کونسلر نبی بخش بلوچ کی صدارت میں ہوئے اجلاس میں مشرقی ریجن ، مغربی ریجن اور وسطی ریجن یونٹس قائم کیے گئے۔
اجلاس میں امریکا بھر سے بی این ایم کے اراکین جمع ہوئے جن میں میر دوست اور سمیع بلوچ بھی شامل تھے۔
مشرقی ریجن یونٹ کے لیے اسلم بلوچ سیکریٹری اور عبدالرحیم بلوچ ڈپٹی سیکریٹری منتخب ہوئے، مغربی ریجن یونٹ کے لیے میر دوست عیسیٰ سیکریٹری اور عنایت بلوچ ڈپٹی سیکریٹری منتخب ہوئے اور سینٹرل ریجن یونٹ کے لیے ظفر اقبال سیکریٹری اور فضل بلوچ ڈپٹی سیکرٹری منتخب کیے گئے۔
جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ مہینے ہوگا جس میں اراکین چیپٹر کے عہدیداران کے لیے انتخابات میں شرکت کریں گے اور نومنتخب عہدیداران حلف اٹھائیں گے۔