دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںامریکا نے چینی ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

امریکا نے چینی ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چین کے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ واضع رہے چین کے ڈرونز کے استعمال پر پابندی امریکا کی وزارت داخلہ نے لگائی۔

امریکی وزارت داخلہ کے ترجمان نک گڈون نے چینی ڈرونز کے استعمال پر پابندی کی وجوہات نہیں بتائیں، لیکن امریکا چین کی الیکٹرانک اشیاء کے حوالے سے بہت زیادہ تحفظات رکھتا ہے۔

نک گڈون نے کہا کہ سیکریٹری وزارت داخلہ ڈیوڈ برن ہارٹ نے ڈرونز کے دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا سیکریٹری ڈیوڈ برن ہارٹ نے ہدایت کی ہے کہ جب تک تمام ڈرونز کی جانچ نہیں ہو جاتی اس وقت تک چین کے تیار کردہ اور چین کے اسپیئر پارٹس پر مشتمل ڈرونر کے استعمال کو بند کر دیا جائے۔

نک گڈون نے بتایا کہ صرف ایمرجنسی مقاصد جیسے جنگل میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے، سرچ اور ریسکیو آپریشن اور قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز