واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک ہی ہائی سکول کے 100 سے زائد طلبہ اور اسٹاف میں دماغ کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے میں قائم اسکول کے طلبا اور اسٹاف اس موذی بیماری کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کی زمین پر کئی سال قبل جوہری بم بنانے کے تجربات کیئے جاتے تھے جس کے اثرات آج تک پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان لوگوں میں دماغ کا کینسر پایا گیا ہے۔
سرطان اور یورنیم سے ہونے والی تابکاری کے درمیان تعلق کا اسی وقت پتہ چلا جب سکول کے سابق طالب علم ال لوپیانو جو اب ماحولیاتی سائنس دان ہیں نے دیکھا کہ جن لوگوں کو وہ جانتے ہیں وہ بیمار ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کے سابق طالب علم ال لوپیانو نے انکشاف کیا کہ 20 سال قبل ان کے سر میں رسولی تھی۔
اس سے پہلے ان کی اہلیہ اس مرض میں مبتلا ہوئیں۔ اسی طرح ان کی بہن بھی دماغی رسولی کا شکار ہو کر فروری میں صرف 44 سال کی عمر میں چل بسیں۔