واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ کی ریاست میئن میں 22 افراد کو قتل کرنے والے شخص کی لاش دو دن بعد مل گئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2 روز قبل ریاست مین میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی حکام کے مطابق لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملزم نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی، ملزم رابرٹ کارڈ سابق فوجی تھا جسے نوکری سے نکالا گیا تھا۔