تہران (ہمگام نیوز ) ذرائع مطابق، جاری کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کے مغربی حصے میں واقع بسیج کا ایک اڈہ امریکہ اور اسرائیلی فوج کے ہدفی فضائی حملوں میں نشانہ بن کر تباہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اڈہ بزرگراہ سعیدی اور دستغیب چوک کے قریب واقع تھا، جسے رات کے وقت ہونے والے فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
موقع سے سامنے آنے والی تصاویر میں اس بسیج اڈے کی عمارت کو شدید نقصان اور تباہی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔















