یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںامریکہ: نواز شریف کے خطاب کے دوران آزاد بلوچستان کے نعرے

امریکہ: نواز شریف کے خطاب کے دوران آزاد بلوچستان کے نعرے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم کی واشنگٹن میں ’انسٹیوٹ آف پیس‘‘ میں خطاب کے دوران بلوچ صحافی کا احتجاج اور آزاد بلوچستان کے نعرے لگائے۔گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی واشنگٹن ڈی سی میں خطاب کے دوران بلوچ صحافی احمر مستی خان نے پلے کارڈ اُٹھا کر احتجاج کیا اور زور دار انداز میں فری بلوچستان اور مقبوضہ بلوچستان میں جاری پاکستانی جارحیت بلوچ قوم کی نسل کشی کے خلاف آواز اُٹھایا۔ان کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھا جس  پر Pakistani, China: Hands Off Balochistan کنندہ تھا ۔احمرمستی خان کایہ اقدام غیر متوقعانہ تھا جس سے نواز شریف دوران خطاب نہ سنبھل پائے اورہکا بکا رہ گئے ۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے ۔ ۔صحافی کے احتجاج پر وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے احمر مستی خان کو ہال سے باہر نکال دیا۔ بلوچستان اور دنیا بھر میں بلوچ صحافی احمر مستی خان کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز