National Security Council spokesman John Kirby addresses reporters during the daily briefing at the White House on Monday, June 26, 2023.

ہمگام نیوز ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو کہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے والے حملے کا جواب دینے کے لیے ایران کی جانب سے اسرائیل کو دھمکیاں حقیقی ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اب بھی ایران کے ممکنہ خطرے کو حقیقی اور قابل اعتبار سمجھتے ہیں۔

امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا متمنی ہے کہ کسی حملے کی صورت میں اسرائیل اپنے دفاع کے قابل ہو۔

 تاہم انہوں نے کسی ممکنہ وقت کے بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنے عزم میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن تہران کے خطرے کی روشنی میں خطے میں اپنی افواج کی حیثیت پر غور کر رہا ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

دو امریکی عہدیداروں نے توقع ظاہر کی تھی کہ ایران آج جمعہ کو اسرائیل پر میزائلوں اور 100 سے زیادہ ڈرونز سے حملہ کرے گا۔

نام ظاہر نہ کرنے والے دونوں عہدیداروں نے کہا کہ اسرائیلیوں کے لیے اس سائز کے حملے کا سامنا کرنا مشکل ہو گا لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ تہران کسی بڑے حملے سے بچنے کے لیے چھوٹے پیمانے پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔

اس سے قبل ایران نے بار بار اسرائیل کو اپنے قونصل خانے کو نشانہ بنانے پر سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے تل ابیب کو “زبردست دھچکا” دینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔