شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںامریکہ نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے پاکستانی الزامات کو مسترد کردیا

امریکہ نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے پاکستانی الزامات کو مسترد کردیا

واشنگٹن( ہمگام نیوز) ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکہ نے بلوچستان میں جاری لڑائی میں بھارت کی مبینہ مداخلت کے پاکستانی عائد کردہ الزامات کو مستر د کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی حکومت کو تین ایسے دستاویزات پیش کی گئیں تھی جن میں بلوچستان میں بھارت کے مبینہ مداخلت کے بارے میں کہا گیا تھا، لیکن امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اسکے ساتھیوں نے ان پاکستانی الزامات کو رد کردیا ہے ۔پاکستان تواتر کے ساتھ بھارت پر الزام لگاتا آرہا ہے کہ وہ ایک دہائی سے پاکستانی فوج اور حکومت کے خلاف برسرِ پیکار بلوچ آزادی پسندوں کی معاونت کررہا ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان پر دباو ڈالا ہے کہ وہ ملک میں تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں پر زیادہ زور دے۔ بارک اوباما حکومت پہلے ہی عوامی سطح پر پاکستان کے دہشتگرد گروہوں کے خلاف امتیازی جنگ کو غیر تسلی بخش قرار دے چکی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان اور انڈیا دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بلا واستہ مذاکرات کا آغاز کرکے دونوں ممالک کے بیچ قائم کشیدگی کو کم کریں، انہوں نے کہا ہے کہ اپنے تعلقات کو معمول کے مطابق لانا ان دونوں ممالک اور خطے کیلئے انتہائی اہم ہے، دریں اثنا ء نواز شریف جمعرات کے دن وائٹ ہاوس میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز