واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکہ نے جمعرات کو دھمکی دی ہے کہ اگر تہران اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کے تعاون کرنے سے انکار کرکے اس کے کام میں رکاوٹ ڈالتا رہے گا اور ایجنسی کے جانب سے کئی سالوں سے طلب کردہ یورینیم کے نشانات کی وضاحت نہیں دے گا تو اس کے خلاف قرار داد لائی جائے گی۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں واشنگٹن نے ایک بار پھر ایران سے ایجنسی کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا، بورڈ آف گورنرز برسوں سے تہران سے غیر اعلانیہ مقامات پر یورینیم کے ذرات کے ماخذ کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کر رہا ہے۔
امریکہ نے اب تک ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے سے گریز کیا ہے۔ سفارت کاروں نے واشنگٹن کی جانب سے اس ہچکچاہٹ کی وجہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کو بھی قرار دیا ہے۔ تہران اس طرح کے فیصلوں سے مطمئن نہیں ہوتا اور عام طور پر جواب میں اپنی سرگرمیاں مزید تیز کردیتا ہے۔