شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںامریکہ کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

امریکہ کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ڈیسک )امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو ’درپیش قابلِ یقین خطرات’ کے پیشِ نظر امریکی افواج کو سعودی عرب میں تعینات کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام خلیج میں ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے دوران بحری راستوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ شاہ سلمان نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے امریکی افواج کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2003 میں عراق جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی افواج کی سعودی عرب سے روانگی کے بعد اب یہ پہلا موقع ہو گا کہ سعودی عرب امریکی افواج کی میزبانی کرے گا۔

سعودی عرب میں امریکہ کی موجودگی سنہ 1991 میں آپریشن ڈیزرٹ سٹارم کے تحت اس وقت شروع ہوئی تھی جب عراق نے کویت پر حملہ کر دیا تھا۔

شمالی امریکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار پیٹر بویس نے کہا کہ ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ امریکہ 500 فوجیوں کی نگرانی میں سعودی عرب کے شہزادہ سلطان کے فوجی اڈے پر فضائی دفاع کے لیے پیٹریٹ میزائل تعینات کرے گا۔اس کے علاوہ امریکہ کے منصوبے میں ایف-22 فائٹر طیارے شامل ہیں جو کہ ریڈار کی زد میں آئے بغیر اپنے کام کر سکتے ہیں۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘فوج کی تعیناتی کا مقصد حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہے تاکہ خطے میں سامنے آنے والے نئے معتبر خطرات سے ہمارے فوجیوں اور ہمارے مفادات کا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔’

یہ بھی پڑھیں

فیچرز