واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج جلد دو نئے نظام میڈولینڈز اور ریموٹ ماڈیولر ٹرمینل تعینات کرنے جا رہی ہے جو چین اور روس کے نگرانی سیٹلائٹس کو عارضی طور پر جام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
یہ دونوں سسٹمز موجودہ کاؤنٹر کمیونیکیشن سسٹم جامر میں شامل ہوں گے جو 2020 سے آپریشنل ہے۔
- دفاعی حکام کے مطابق نئے اور زیادہ متحرک یونٹس کو دنیا بھر میں تعینات کیا جائے گا اور انہیں دور سے چلایا جائے گا کیونکہ پینٹاگون چین کی خلا پر مبنی بڑھتی ہوئی خطرات کی وارننگ دے رہا ہے۔














