(ہمگام نیوز )اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کاہلون نے امریکی محکمہ خزانہ کی ایک اعلیٰ خاتون عہدہ دار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیاں پوری قوت کے ساتھ نافذ رہیں گی۔
انھوں نے جمعرات کو ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’میری محکمہ خزانہ کی انڈر سیکریٹری سیگل مینڈلکرسے ابھی ابھی بہت اچھی ملاقات ختم ہوئی ہے۔مجھے ان سے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ میڈیا کی اطلاعات کے برعکس امریکا کی ایران کے خلاف پابندیوں کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور وہ پوری قوت سے نافذ العمل رہیں گی‘‘۔