واشنگٹن (ہمگام نیوز) اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے سابق صدر، ڈاکٹر زاہد بخاری نے ویو تھری سکسٹی کے اسداللہ خالد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے امریکی انتخابات میں مسلم ووٹرز کے لیے سب سے اہم ایشو انصاف اور سماجی مساوات ہو گا۔ ڈاکٹر بخاری کے مطابق، مسلم کمیونٹی اس بات پر توجہ مرکوز کرے گی کہ کون سے امیدوار ان مسائل پر واضح موقف رکھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کا وعدہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ووٹرز داخلی اور خارجی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات پر بھی امیدواروں کے بیانات اور منشور کا بغور جائزہ لیں گے۔